Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ حکومت نے 5سالہ بچے کو برانڈ ایمبیسڈر بنا دیا

    حیدرآباد - - - - -تلنگانہ حکومت نے 5 سالہ نیہال کو محکمہ آبپاشی کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے کہا کہ ضلع کھمم کے چنتاکانی منڈل کے پندیلہ پلی کا رہنے والا نیہال یو کے جی کا طالبعلم ہے۔ اس لڑکے کی ذہانت سے متاثر ہوکر اسے آبپاشی کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیہال ریاست کے مختلف پروجیکٹس کی تفصیلات اور پروجیکٹس کے ری ڈیزائننگ کی تفصیلات کو صرف 20 منٹ کے اندر رَوانی کے ساتھ پیش کررہا ہے ۔ہریش رائو نے کہا کہ نیہال کی تعلیم کی ذمہ داری محکمہ آ بپاشی نے اپنی ذمہ لے لی ہے۔ تعلیم کے اخراجات حکومت برداشت کریگی۔لڑکے نے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤسے ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔

شیئر: