الہ آباد۔۔۔۔محکمہ ریلوے میں ملازمت کیلئے خالی اسامیوں پر تعیناتی کیلئے درخواست دہندگان کو اب فیس5گنا دیناگی۔اسسٹنٹ لوکو پائلٹ اور ٹیکنیشن کے عہدوں کیلئے امیدوار وں کو 100روپے کے بجائے 500روپے دینے ہونگے۔ اس کے علاوہ ایس سی ،ایس ٹی کے امیدواروں سے بھی پہلی مرتبہ بورڈ کی جانب سے فیس طلب کی گئی ہے۔ الٰہ آباد سمیت ملک کے تمام 21ریلوے بھرتی بورڈ کی جانب سے اے ایل پی اور ٹیکنیشن کی 26502اسامیوں کیلئے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔اس میں آر آر بی الٰہ آباد کی جانب سے اے ایل پی کیلئے 3657اور ٹیکنیشن کے شعبے میں 1037ملازمتیں درکار ہیں۔واضح ہو کہ ملازمین کی بھرتی کیلئے درخواست دہندگان سے ملازمت کیلئے امتحان فیس 5گنا زیادہ وصول کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ایس سی ، ایس ٹی کے امیدواروں کو بھی250روپے فیس دینا ہوگی ۔ قبل ازیں ایس سی ، ایس ٹی امیدواروں کی جانب سے فیس وصول کرنے کا رواج نہیں تھا۔ امتحان میں شریک امیدوار پروین شکلا، دیپک شرما ، راکیش سریواستو نے کہا کہ اگر فیس میں اضافہ کرنا ہی تھا تو 50یا 100روپے بڑھایا جاتا یکبارگی 500روپے کا اضافہ مناسب نہیں۔