Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجھے14 سال کی عمر میں ہراساں کیاگیا ،دیپیکا

بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک شخص کی جانب سے اس وقت ہراساں کیاگیا تھا جب وہ صرف 14 سال کی تھیں تاہم انہوں نے اس سے مقابلہ کیا۔ہندوستانی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران معروف اداکارہ دیپیکا نے کہا کہ ایک روز وہ اپنے والدین اور بہن کے ساتھ کھانا کھا کر واپس آرہی تھیں، ان کی بہن اور والد آگے جبکہ وہ والدہ کے ساتھ پیچھے چل رہی تھیں کہ ایک شخص نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔انہوں نے پہلے تو نظر انداز کیاپھر واپس پلٹ کر سڑک کے بیچوں بیچ اس شخص کا کالر پکڑا اور تھپڑ رسید کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ حالات کا مقابلہ کرنا جانتی ہیں۔
 

شیئر: