Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

57ہزار سیاح جزائر فرسان پہنچ گئے

جازان..... 57ہزار سیاحوں نے 20روز کے دوران جزائر فرسان میں 14.5ملین ریال خرچ کئے۔ جزائر فرسان قدرتی مناظر سے مالا مال ہے۔ مملکت کے مختلف علاقوں سے سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی جزائر فرسان کی سیر و سیاحت کیلئے سفر کرتے ہیں۔ سمندری ٹرانسپورٹ مہیا ہونے کے باعث سمندری سیاحت کا بھرپور لطف اٹھاتے ہیں۔جزائر فرسان کے کمشنر حسن الحازمی نے بتایا کہ ان دنوں ہمارے یہاں آب و ہوا معتدل ہے۔ششماہی تعطیلات کے دوران مقامی سیاح کثیر تعداد میں ہمارے یہاں پہنچے۔
 
 

شیئر: