فیشن کے بارے میں کچھ نہیں جانتی بہن مدد کرتی ہے،ثانیہ مرزا
ممبئی:ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ابھی تک ان کی زندگی پر فلم کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ بھی طے نہیں ہوا تاہم انہیں خود کو اپنی نجی زندگی ظاہر کرنے کیلئے تیار ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ معروف کرکٹ کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے روہت شیٹی کی جانب سے فلم بنانے میں دلچسپی کے حوالے سے کہاکہ میں نے کچھ لوگوں سے اس بارے میں سنا ہے تاہم حتمی طور پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم ان کے ساتھ ہماری بات چیت جاری ہے۔ ثانیہ مرزا نے ایک فیشن شو میں حصہ لیا، تاہم اس بارے میں انھوں نے کہا کہ میں فیشن کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی اس سلسلے میں اپنی بہن کی مشکور ہوں وہی میری مدد کرتی ہے۔اپنے لباس کے بارے میں ثانیہ نے کہاکہ میں وہی پہننا پسند کرتی ہوں جس میں خود کو آرام دہ محسوس کروں۔