Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بگ بیش لیگ:ایڈیلیڈ ا سٹرائیکرز نے ہوبارٹ ہریکینز کو شکست دے کر فائنل جیت لیا

ایڈیلیڈ : ایڈیلیڈ ا سٹرائیکرز نے جیک ویدرالڈ کی شاندار سنچری کی بدولت ہوبارٹ ہریکینز کو 25 رنز سے شکست دے کر بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم 203 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے جیک ویدرالڈ کو 115 رنز کی طوفانی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ رہے۔ یہاں ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے بگ بیش لیگ کے فائنل میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ جیک ویدرالڈ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 70 گیندوں پر 115 رنز بنائے جس میں 8خوبصورت چھکے شامل تھے۔ کپتان ترواس ہیڈ 44 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں رہے۔ ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔ ڈی آرکی شاٹ 68 اور کپتان جارج بیلی 46 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔ پیٹر سڈل نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

شیئر: