کابل ...افغانستان میں پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات پھر التوا کا شکار ہوگئے۔افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن نے بتایاکہ رواں برس جولائی یا اس کے 3 ماہ کے بعد پارلیمانی انتخابات کےلئے تیار ہیں تاہم حتمی تاریخ کا تعین سیکیورٹی انتظامات سے مشروط ہے۔ الیکشن کمیشن کو بجٹ کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ واضح رہے کہ ا فغانستان میں عام انتخابات 2015 میں ہونا تھے۔ امن و امان کی صورتحال کے باعث مسلسل التوا کا شکا ر ہوتے رہے ۔ خصوصی صدارتی فرمان کے تحت پارلیمان کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ افغان صدارتی ا لیکشن بھی 2019 میں ہوں گے۔