لکھنؤ۔۔۔۔ یوپی کے شہر لکھنؤ میں جہاں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ رہتے ہیں، اس شہر میں سنگین واردات رونما ہوئی۔ غنڈوں کے ایک گروہ نے صحافی عابد علی کے گھر کے دروازے پردستک دی ۔ جیسے ہی عابد علی نے دروازہ کھولا بدمعاش ان پر ٹوٹ پڑے۔شوہر پر غنڈوں کا حملہ دیکھ کر عابد علی کی بیوی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً ہی گھر میں موجود لائسنسی پستول سے بدمعاشوں پر گولیاں برسانی شروع کردیں جس سے حملہ آوروں کو بھاگنا پڑا۔پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی جس میں عابد علی کی اہلیہ لائسنسی پستول سے فائرنگ کر کے بدمعاشوں کو بھگانے میں کامیاب نظر آرہی ہیں۔واضح ہو کہ عابد علی کی بیوی پیشے سے وکیل ہیں ۔ پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔