لکھنؤ- - - - مدرسہ بورڈ کے ویب پورٹل پر رجسٹرڈ نہ کراپانے والے مدرسے اب 10 فروری تک رجسٹر ڈکر اسکتے ہیں۔ مدرسہ بورڈ نے ایسے مدرسوں کو ایک اور موقع دیا ہے جنہوں نے رجسٹریشن نہیں کرایا۔بورڈ نے ویب پورٹل پر آن لائن ڈیٹا کی تاریخ 10 فروری تک بھی بڑھا دی ہے۔ اب تک 19 ہزار143 مدرسوں میں سے صرف 16,586 ویب پورٹل پر اپنی مکمل تفصیلات اپ لوڈ کی ہیں۔2,557 مدرسوں نے ابھی تک اپنے ڈیٹا کو اپ لوڈ نہیں کیا ۔ مدرسوں کے طالبعلموں کے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے مدرسہ بورڈ نے ویب پورٹل پر رجسٹرڈ کراچکے مدرسوں کو 30 جنوری کو اپنا ڈیٹا آن لائن کرنے کا موقع دیا تھا۔ اس عرصے کے دوران تقریباً 458 مدرسوں نے ڈیٹا کو اپ لوڈ کیا۔مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار راہل گپتا نے کہا کہ مدرسوں کے سیکڑوں طلبا ء کے امتحان میں شامل نہ ہونے سے ان کے مستقبل کو دیکھتے ہوئے بورڈنے رجسٹریشن سے چھوٹے مدرسوں کو موقع دیا ہے جو 10 فروری تک رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویب پورٹل پر ڈیٹا اپ لوڈکرنے والے مدرسوں کے ہی طلباکو امتحان میں شامل کیا جائے گا۔