حیدرآباد - - - - -دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں نئے ووٹرز کے اندراج اورووٹر لسٹ میں تصحیح کیلئے آج خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔ تلنگانہ اور آندھراپردیش میں 18سال کی عمر کو پہنچنے والے نوجوان اس سے مستفید ہونگے۔ووٹرس لسٹ میں نام ، پتہ یا کسی دیگر تفصیلات سے متعلق تصحیح کیلئے اس موقع سے عوام فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ووٹرآئی ڈی میں تبدیلی کے خواہشمند افراد5 مارچ تک بوتھ پر تعینات افسروں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ووٹر لسٹ کا مسودہ تصحیح کے بعد 22مارچ تک شائع کیا جائے گا۔