جدہ (امین انصاری ) اردو نیوز کے روشنی صفحات کے کالم نگار مولانا مفتی عابد ندوی (امام مسجد الشریفہ حزماء۔جدہ )کی ہمشیرہ کا حیدرآباد دکن کے نواح میں انتقال ہوگیا ۔وہ گزشتہ 10 دنوں سے سینے میں تکلیف کی شکایت کررہی تھیں اہل خانہ نے انہیں اسپتال میں داخل کیا تاہم وہ صحت یاب نہیں ہوسکیں اور مالک حقیقی سے جا ملیں ۔ مرحومہ کے شوہر کا حال ہی میں انتقال ہوا تھا ابھی وہ اس صدمے سے باہر نہیں ہوئی تھیں کہ ان کی شادی شدہ بیٹی جس کے دو بچے بھی ہیں کا انتقال ہوا ۔ مولانا عابد ندوی نے قارئین اردو نیوز سے اپیل کی ہے کہ وہ مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کریں ساتھ ہی ساتھ مرحومہ کے شوہر اور بیٹی کیلئے بھی مغفرت کی دعا کریں ۔