Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحت کے شعبے میں سعودائزیشن کو بہتر بنانے کےلئے جامع منصوبہ بندی

 مکہ مکرمہ .... قومی سیاحتی کمیٹی کے زیر انتظام سیاحت کے شعبے میں سعودائزیشن کے عمل کو بہتر بنانے کےلئے جامع منصوبہ مرتب کیاگیا ہے ۔ منصوبے کے تحت مختلف اداروں کے اشتراک سے سیمینار منعقد کئے جائیں گے ۔ سیاحتی کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فیصل الشریف نے سعودی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی سیاحتی کمیٹی نے مملکت میں سیاحت کے فروغ اور اس میدان میں مقامی افراد کو روزگار فراہم کرنے کےلئے متعدد منصوبے مرتب کئے ہیں جن کے تحت نوجوانوں کو شارٹ کورسسز کروائے جائیں گے ۔ قومی کمیٹی کے تحت مکہ مکرمہ گورنریٹ کے زیر انتظام جاری مہم " ہم مثالی کیسے بنیں " کے عنوان کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاحت کے شعبے میں بھی خدمات کے معیار کو بہتر سے بہترکرنے کےلئے کوشا ں ہیں ۔ اس ضمن میں ادارہ محنت اور افرادی قوت کے تعاون سے جار ی پروگرام پر عمل کیاجائے گا ۔ سیاحتی سیکٹر میں مقامی نوجوانوں کو روزگا رکے مواقع فراہم کرنے کےلئے منعقدہ سیمینار میں ہوٹلوں کی انتظامیہ کو روزگار کے طلب گا ر نوجوانوں کے کوائف فراہم کئے جائیں گے جو سیاحتی شعبے میں خدمات انجام دینا چاہتے ہیں ۔ اب تک ایک ہزار نوجوانوں نے اپنے کوائف جمع کروائے جو سیاحتی سیکٹر میں خدمات انجام دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ 

شیئر: