Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں حادثہ ایک جاں بحق ،3 زخمی

عسیر.... محائل کے جنوب میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ۔ سبق نیوز کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی دونوں گاڑیا ں روڈ کی سائڈ میں کھڑی کاروں سے ٹکرا گئی ۔ زخمی ہونے والوں میں ایک کی عمر 70 برس ہے جس کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے ۔ جاں بحق ہونے والے کی نعش اسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دی گئی ۔ زخمیوں کو جائے حادثہ پر فوری طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ 

شیئر: