لکھنؤ- - - - -مسلمانوں نے ترنگا یاترا نکال کر پورے ملک کو یہ پیغام دیا کہ مسلمانوں کو ترنگا بہت عزیز ہے وہ اس کے لیے اپنی جان قربان کرسکتا ہے ، حالانکہ اس یاترا کی اجازت ضلع انتظامیہ نے نہیں دی تھی اس لیے اس جلوس کو شہر کے چوراہے پر روک دیا گیا۔ ترنگا یاترا میں مسلم خواتین بچے اور نوجوان و بزرگ سب شامل تھے۔ ان کے ساتھ غیر مسلموں کی بھی ایک بڑی تعداد چل رہی تھی۔ مقررین نے یہ پیغام پورے ملک کو دیا کہ مسلمان ترنگے کی عزت اور احترام اسی طرح کرتا ہے جس طرح کوئی بھی دوسرا ہندوستانی۔ان کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر فرقہ پرست ترنگے کے نا م پر نفرت پھیلا رہے ہیں اور ہمارے متعلق عوام میں غلط فہمیاں پھلانے میں مصروف ہیں لیکن ہم انھیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔