Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغل گارڈن کل سے عوام کی سیر کیلئے کھول دیا جائیگا

نئی دہلی۔۔۔۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے  ایوان صدارت میں ہر سال کی طرح امسال بھی ’’ادیان اتسو‘‘ کا افتتاح کیا،یہ اتسو 9مارچ تک جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق مغل گارڈن 6 فروری سے عوام کی سیر کیلئے کھول دیا جائیگا۔ گارڈ ن میں سیاہ ،سفید گلاب سمیت 135قسم کے گلاب کے پھول ، بلب فلاور، گل لالہ کی 8قسمیں اورمختلف رنگ برنگے پھول یہاں کی رونقیں دوبالا کررہے ہیں۔ گارڈن کی سیر کیلئے آنیوالوں کو اپنے ساتھ پانی ،بوتل ، بریف کیس، کسی طرح کا بیگ ، لیڈیز پرس ، کیمرے ، ریڈیو، باکس، چھتری، کھانے پینے کی اشیاء لے جانے کی اجازت نہیں  البتہ موبائل ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ مغل گارڈ ن میں داخلے کیلئے گیٹ نمبر 35مختص کیا گیا ہے۔

شیئر: