Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کترینہ کی ڈانس وڈیو وائرل

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی ’کالا چشمہ‘ کی وڈیو کے بعد ایک اور ڈانس وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ کترینہ کیف آج کل عامر خان کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ کترینہ کیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ڈانس پریکٹس کی وڈیو پوسٹ کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ’ٹھگ آف ہندوستان ‘میں کترینہ ایک گانے پر ڈانس کرنے کے لئے آج کل خوب محنت کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ 7 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان ‘ میں پہلی بار امیتابھ بچن اور عامر خان ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جب کہ فلم میں ان کے مد مقابل کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔
 
 

شیئر: