Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نہال ہاشمی نے نااہلی کیخلاف اپیل کردی

اسلام آباد...سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے توہین عدالت کیس کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔ سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں ایک ماہ قید اور 5 سال عوامی عہدے کے لئے نااہلی کا حکم دیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہرجسٹرار کے نوٹ پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا ۔عدالت نے تحریری جواب پر عدم اطمینان ظاہر کرکے فرد جرم عائد کی پیشے کے اعتبار سے وکیل ہوں۔ عدالت نے غیر مشروط معافی کو نظر انداز کرکے توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا۔ میری تقریر توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتی تھی۔ اسکے باوجود توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگی اور خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑا۔ان حالات میں عدالت کو مجھ میرے ساتھ ہمدردی کرنی چاہیے تھی۔ ریکارڈ پر کوئی ایسے شواہد نہیں جس سے توہین ثابت ہو۔نہال ہاشمی جانب سے استدعا کی گئی کہ یکم فروری کو 3 رکنی بنچ کی طرف سے دیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

شیئر: