نیویارک۔۔۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کو فلسطینی صدر محمود عباس پر تنقید کرنے پر پی ایل او کے سیکریٹری جنرل صائب عریقات نے ’’شٹ اپ‘‘ کہہ دیا۔بد ھ کو فلسطینی رہنما نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر عباس یہودیوں اور مسلمانوں کے مسائل ہم آہنگی سے حل کرنے اور امن و امان کی فضا قائم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں لیکن یہ امریکی سفیر صدر عباس پر الزام لگا کر اس عمل کو روکنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ صدر عباس کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکہ فلسطینی حکومت کو ختم کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ صدر عباس نے اپنی حالیہ تقریر میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور نوآبادیاتی منصوبے بنانے پر امریکی صدر پر تنقید کی تھی جس کے جواب میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے صدر عباس پر تنقید کی۔