نیویارک۔۔۔نیویارک میں ڈائو جونز انڈیکس نے گزشتہ روز بدترین مندی کے بعد ریکوری کی اور انڈیکس 567 پوائنٹس کے اضافے کے بعد بند ہوا۔ گزشتہ روز ڈاؤانڈیکس میں 1100پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جو 6 برسوں میں سب سے زیادہ کمی تھی، تاہم سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا۔ڈاؤجونز انڈیکس میں اضافہ ہوا اور انڈیکس 567 پوائنٹس اضافے کے بعد 24 ہزار 912پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔