کویت میں بلڈ ڈونیشن 9فروری کو ہوگا
محمد عرفان شفیق۔ کویت
پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام 9 فروری 2018 کو ہونے والے بلڈڈونیشن کیمپ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ صدر مقبول احمد اور نائب صدر محمد یونس شاہد نے کمیونٹی کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان شاءاللہ بلڈ ڈونیشن کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اچھا رسپانس دیکھنے کو ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیار غیر میں مقیم ہم سب کو چاہیے کہ انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت خون کا عطیہ کریں اور اس پیغام کو اپنے احباب اور دیگر افراد تک پہنچائیں تاکہ دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کامثبت امیج پیش کیا جا سکے۔
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں