محمد بن سلمان کا مارچ میں دورہ امریکہ
ریاض.... امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان مارچ میں واشنگٹن ، نیویارک اور سیلیکون ویلی کا دورہ کرینگے۔ وہ امریکہ سمیت کئی ممالک کا سفر کرکے سعودی عرب کو جدید تر بنانے کے اپنے مشن کے تحت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو اپنے یہاں آنے کی ترغیبات دینگے۔