Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتہا پسند اب کنگنا کے پیچھے پڑگئے

بالی وڈ کی متنازع فلم ’پدماوت‘ کے بعد کنگنا رناوت کی فلم ±’مانی کارنیکا: کوئین آف جھانسی“ بھی انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئی ہے۔ بالی وڈ تاریخ کی سب سے متنازعہ سمجھی جانے والی فلم’ پدماوت ‘ احتجاج و تنازعات کے باوجود 2 سو کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔ اب انتہاپسندکنگنا کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ انہوں نے اداکارہ کے خلاف محاذ کھڑا کردیا ہے۔ جے پور میں ہندو انتہا پسند تنظیم سروا برہمن مہاسبا کے صدر مشرا نے فلم میں حقائق کو مسخ کرنے کا الزام عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی غیر ملکی مصنف کی کتاب پر مبنی ہے اور اس میں مہارانی لکشمی بائی کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہم نے پروڈیوسر کو خط بھی لکھا تھا لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔انتہا پسند تنظیم کے صدر کا کہنا ہے کہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا کہ مہارانی لکشمی بائی کا کسی سے معاشقہ ہو سکتا ہے لیکن فلم کی شوٹنگ کے دوران ایسا دکھایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ فلم ’مانی کرنیکا: دی کوئن آف جھانسی‘ جون 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 

شیئر: