”ساہو“ رواں سال ریلیز نہیں ہو گی
ساﺅتھ انڈین اداکار پرابھاس کی فلم ”ساہو“ رواں سال ریلیز نہیں کی جائے گی۔ ”ساہو “ کی بیک وقت ہندی ،تیلگو اور تامل زبانوںمیں عکسبندی کی جارہی ہے جس میں اداکار پرابھاس کے ساتھ اداکارہ شردھا کپور مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم میں جیکی شروف ، نیل نیتن مکیش اور مندیرا بیدی شامل ہیں۔فلم میں ایکشن مناظر کی عکسبندی کے لئے بین الاقوامی اسٹنٹ آرٹسٹس کا تعاون حاصل کیا گیا ہے جبکہ پوسٹ پروڈکشن کام کے باعث فلمسازوں نے آئندہ سال فلم کی ریلیز کا فیصلہ کیا ہے ۔