Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشوریہ سے شادی ارینجڈ نہیں تھی ، ابھیشیک

نامور بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اور ایشوریہ کی شادی ارینجڈ نہیں بلکہ لو میرج تھی۔سال 2000ء میں فلم ’رفیوجی‘ سے بالی وڈ میں ڈبیو کرنے والے اداکار ابھیشیک بچن اپنی اداکاری سے زیادہ اپنے والد امیتابھ بچن کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔انہوں نے اپنے فلمی کریئر میں متعدد فلمیں کیںلیکن ایک دو کے سواکوئی بھی فلم کامیابی کے جھنڈے نہ گاڑ سکی۔کریئر میں ناکامی کا منہ دیکھنے والے ابھیشیک گھریلو زندگی میں کامیاب رہے۔ ابھیشیک بچن نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ ایشوریہ کی شخصیت سے کافی متاثر تھے اور انہیں پسند کرتے تھے تاہم یہ بات کہنے کی کبھی ہمت نہ ہوئی لیکن 2007ء میں ٹورانٹو میں فلم ’گرو‘ کے پریمیئرکے دوران ایشوریہ سے اپنی پسند کااظہار کرنے کا فیصلہ کرلیا تھاچنانچہ فلم کا پریمیئر ختم ہونے کے بعدمیں نے ایشوریہ سے گھبراتے ہوئے پوچھا کہ مجھ سے شادی کریں گی؟ ایشوریہ نے وقت ضائع کئے بغیر میری پیشکش قبول کرلی۔ وہ لمحہ میرے لئے بہت اہمیت کا حامل تھا۔
 

شیئر: