Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی : دھاتی صنعت کے مزدوروں کے اوقات کار میں 28گھنٹے کمی

 فرینکفرٹ۔۔۔ جرمنی میں دھاتی صنعت کے مزدوروں کے کام کے ہفتہ وار اوقات میں 28 گھنٹے کی کمی کر دی گئی۔جرمنی میں بااثر دھاتی صنعت میں کام کرنے والے مزدوروں کی نمائندہ میٹل ورکنگ یونین’’ آئی جی میٹال‘‘کا مزدوروں کے کام کرنے کے ہفتہ وار اوقات میں 28 گھنٹے کمی کرنے کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا جس کیلئے یونین اور انتظامیہ کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ آئی جی میٹال ایک ماہ سے مزدوروں کے کام کے ہفتہ وار اوقات میں 28 گھنٹے کی کمی اور معاوضوں میں اضافے کیلئے یومیہ گھنٹہ وار ہڑتال پر تھی۔ اس رعایت کا فائدہ کار ساز ،بجلی اور الیکٹرانکس کے آلات اور دھات سازی کی صنعت میں کام کرنے والے 9 لاکھ مزدوروں کو ہوگا۔

شیئر: