Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں طالبان پر امریکی میزائلوں کے حملے

واشنگٹن۔۔۔ امریکہ نے افغانستان میں طالبان کیخلاف نئی فضائی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ تعداد میں گائیڈڈ میزائل کے حملے کیے۔ امریکہ نے کہا ہے کہ فضائی حملوں کا دائرہ کار شمالی افغانستان تک بڑھا دیا گیا ہے جس کی سرحدیں چین اور تاجکستان سے ملتی ہیں۔ طالبان کے ٹھکانوں کے علاوہ تازہ کارروائیوں میں ان کے ٹریننگ سینٹرز اور سپورٹ نیٹ ورک پر بھی حملے کیے گئے۔مذکورہ فضائی کارروائی میں امریکی ایئرفورس نے طالبان کے ٹھکانوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2درجن گائیڈڈ میزائل داغے ہیں۔فضائی حملوں کے مشن میں امریکی جنگی طیارے ایف 16 فلکن نے بھی حصہ لیا۔ امریکہ کے مطابق افغانستان میں طالبان پر تازہ فضائی حملوں کی ابتداء گزشتہ سال نومبر سے ہوئی جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے متعلق نئی حکمت عملی کا اعلان کیا جس کا مقصد طالبان کو شکست دیکر مذاکرات کی میز پر لانا ہے۔پہلے مرحلے پر امریکی جنگی طیاروں نے افغانستان کے صوبے ہلمند کے جنوب میں طالبان کی پوست کی کاشت پر حملے کیے جو ان لوگوں کے لیے مالی وسائل کا بڑا ذریعہ ہے۔ امریکہ  کے مطابق فضائی کارروائی میں ایک افغان نیشنل آرمی کی گاڑی کو بھی ٹارگٹ کیا گیا جسے طالبان نے چوری کرکے بارودی مواد سے بھرا ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے صوبے بدخشاں میں بھی طالبان کے عسکری تربیتی مراکز تباہ کیے گئے۔

شیئر: