Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایئرپورٹ میں مسافر خاتون کو ولادت

دبئی: دبئی انٹر نیشنل ایئرپورٹ میں مسافر خاتون کو ولادت ہوگئی۔وہ ایئرپورٹ کے بیت الخلاءمیں گئی اور وہاں اسے ولادت کا درد شروع ہوگیا۔ ایئرپورٹ پولیس میں شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ بریگیڈیئر علی بن لاحج نے الامارات الیوم کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہابیت الخلاءکی صفائی پر مامور خاتون کارکن نے ایک مسافر خاتون کو بیت الخلاءگئی اور کافی وقت تک بیت الخلاءمیں رہی۔ 
مزید پڑھیں:دبئی ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ قرار
کم و بیش 3گھنٹے کے بعد مسافر خاتون کے کراہنے کی آواز آنے لگی اور درد کی شدت سے چیختی رہی۔ کارکن نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی مگر ناکام رہی۔ بالآخر اس نے سیکیورٹی کو اطلاع کردی۔خواتین سیکیورٹی اہلکاروں نے معاملہ کی تحقیق کرنے کے بعد طبی ٹیم کو ہنگامی طور پر بلایا جس کے آنے کے بعد معلوم ہوا کہ مسافر خاتون کو بیت الخلاءمیں بچہ ہوا ہے۔ اسے طبی امداد دی گئی اور ایئرپورٹ کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 
مزید پڑھیں:دھند کے وقت کمپنیاں لچکدار ڈیوٹی اوقات اختیار کریں، ابوظبی پولیس
 

شیئر: