Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام، دہشتگردوں کی کھودی ہوئی سرنگ کا انکشاف

استنبول۔۔۔ شام کے شہر عفرین میں جاری ترک شاخِ زیتون آپریشن کے دوران دہشتگرد تنظیم ’’پی وائی ڈی اور پی کے کے‘‘ کے دہشت گردوں کی جانب سے کھودی ہوئی 4کلومیٹر طویل سرنگ منظر عام پر آ گئی ۔دِکمے تاش گائوں کے واحد راستے اور مخالفین کے زیر کنٹرول یازی باغ گائوں کے درمیان کھودی گئی یہ سرنگ ساڑھے 3 میٹر گہری، 3 میٹر چوڑی اور 4 کلو میٹر طویل ہے۔واضح رہے کہ ترک مسلح افواج اور آزاد شامی فورسز نے ’’پی وائی ڈی اور پی کے کے‘‘ کے زیر قبضہ علاقے عفرین میں  20 جنوری سے جاری شاخِ زیتون آپریشن میں6قصبوں ،23 دیہات ، ایک چھوٹے رہائشی مقام اور 11 اسٹراٹیجک اہمیت کے حامل ٹیلوں سمیت کُل 36 مقامات کو دہشتگرد تنظیم کے قبضے سے چھڑایا ہے۔

شیئر: