Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریتک کی نئی ہیروئن

بالی وڈ فلموں میں ان دنوں کئی نئی اداکاراوں کااضافہ ہورہاہے کہیں کوئی اداکارہ کسی معروف اداکار کی بیٹی ہے تو کہیں ٹی وی سے بالی وڈ میں کئی اداکارائیں نئی پہچان بنانے سینما اسکرین پر اداکاری پیش کررہی ہیں۔ ایسی ہی ایک اور نئی اداکارہ مرونل ٹھاکر نے بالی وڈ میں قدم رکھ دیاہے۔ اداکارہ مرونل ٹھاکر ریتک روشن کےساتھ ان کی نئی فلم 'سپر30' میں ان کی ہیروئن بنیں گی۔اس سے قبل سیف علی کی بیٹی سارہ علی کا نام اس فلم کی ہیروئن کے طور پر سامنے آرہاتھا تاہم اب مرونل کی ریتک کےساتھ ایک تصویر سامنے آئی ہے جس سے تصدیق ہوگئی ہے کہ ریتک کی ہیروئن مرونل ہی ہیں۔اداکارہ مرونل معروف ٹی وی سیریل'کم کم بھاگیا ' میں اداکاری کرچکی ہیں۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں