ریاض۔۔۔۔سعودی محکمہ ڈاک نے 2ریال کا ایک یادگاری ٹکٹ جاری کردیا۔اسے ’’مجمع الملک عبدالعزیز لکسوہ الکعبہ المشرفہ‘‘کا عنوان دیا گیا ہے۔ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے کعبہ مشرفہ نے15ہزار ٹکٹ جاری کئے ہیں۔40x40ملی میٹر سائز کا ٹکٹ ہے۔ اوپر کی جانب مجمع الملک عبدالعزیز لکسوہ الکعبہ المشرفہ دائرے کی شکل میں تحریر ہے۔ بائیں جانب خانہ کعبہ کے پردے کا ایک حصہ نظر آرہا ہے۔ زیریں حصے میں قرآنی آیات تحریر کی گئی ہیں۔