Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پھیرا لینے سے پہلے ہی دولہا ہوگیا بیہوش

کانپور۔۔۔۔۔رائے پورہ تھانہ علاقے میں شادی کی محفل غمی میں اُس وقت تبدیل ہوگئی جب دولہا پھیرے لینے سے پہلے ہی بیہوش ہوگیا۔ یہ منظر دیکھ کر دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔ کینٹ کے علاقے میر پور کے رہنے والے کشوری لال نے اپنے بیٹے سونو کی شادی رائے پور کے ہری کشن کی بیٹی سے طے کی ۔ بارات لیکر کشوری لال لڑکی کے گھر پہنچے جس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ شادی کی تقریبات کے بعد شادی کی رسم پوری کرنے کیلئے پھیرا لینے کا وقت آیا تو دولہا کو دورہ پڑا اور وہ غش کھاکر بیہو ش ہوگیا۔ یہ منظر دیکھ کر شادی میں شریک مہمان ششدر رہ گئے۔ اسے فوراً اسپتال پہنچایا گیا ۔ دلہن والے دولہے کے باپ سے شادی کے اخراجات کا مطالبہ کرنے لگے اور یوں دونوں فریق لڑپڑے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملہ کو کنٹرول میں کیا۔دولہا دلہن کے باپ کو تھانے لے آئی جہاں معاملہ طے کرانے کے بعد پولیس نے واپس بھیج دیا۔

شیئر: