لکھنؤ۔۔۔۔۔اترپردیش اسمبلی میں سماج وادی پارٹی کے رکن سنجے لاٹھرآلو کا ہار پہن کر اسمبلی پہنچے تو سبھی لوگ ان کی طرف متوجہ ہوگئے۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اور وہاں موجود ارکان مسکراتے رہے۔لاٹھرنے اپنی اس حرکت سے کسانوں کی خستہ حالی کا پیغام حکومت کو پہنچانے کی کوشش کی۔ایس پی کے رکن نے ایوان کے باہر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ آلو کی کاشت کرنے والے کسانوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہوگئی ہے۔عوام اور حکومت کی توجہ کسانوں کی طرف مبذول کرانے کیلئے آلو کا ہار پہن کربطور احتجاج اسمبلی پہنچا ۔سنجے لاٹھر نے کہا کہ لکھنؤ کی سڑکوں پر آلو پھینک کر اپنا احتجاج درج کرانے والے کسانوں کو حکومت جیل بھجوا رہی ہے ۔