لکھنؤ۔۔۔۔۔موبائل فون کی آئی ایم ای آئی (انٹر نیشنل موبائل ایکیوپمنٹ آئیڈنٹیٹی)سے چھیڑچھاڑ کرنے پر کارروائی کی جائیگی۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس آنند کمار نے سبھی اے ڈی جی ، آئی جی اور ڈی آئی جی سمیت پولیس کپتانوں کو ہدایت دی ہے کہ آئی ایم ای آئی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ واضح ہو کہ مرکزی وزارت داخلہ نے کارروائی کی ہدایت دی تھی۔ اے ڈی جی نے سبھی حکام کو ہدایت دی کہ حکومت ہند کے حکم نامے میں دی گئی ہدایات پر عمل کیا جائے۔ ضوابط کی خلاف ورزی کرکے موبائل کے آئی ایم ای آئی میں چھیڑ خانی کرنیوالوں ،اس سے متعلقہ ہارڈویئرز اور سافٹ ویئرز رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ تعزیرات ہند کی دفعہ1885کے تحت چھیڑ چھاڑ کرنے والوںپر 3سال قید اور جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔