Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈاکٹر وں میں حفظ قرآن کا جذبہ

جدہ۔۔۔۔سعودی ڈاکٹر اعلیٰ ڈگریاں حاصل کرکے تحفیظ قرآن اسکولوں کے طلبہ بن گئے۔ ان میں سے ایک نے پورا قرآن کریم ایک برس میں یاد کرلیا۔ ڈاکٹر صلاح السمانی نے بتایا کہ وہ ذہنی امراض کا ماہر ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس کے ذریعے متعدد مریضوں کو مکمل طور پر شفایاب کردیا۔وہ ذہنی امراض کے علاج میں قرآن کریم کی آیات سے بھی استفادہ کرتا تھا ۔جو مریض قرآن پاک حفظ کرنے لگتے تھے ان کی زندگی میں فوراً ہی مثبت تبدیلی نظر آنے لگتی تھی۔ اس صورتحال نے انہیں قرآن کریم حفظ کرنے کی طرف راغب کیا۔ اللہ کا فضل ہے کہ ایک ہی سال میں اللہ نے مجھے حافظ قرآن بنا دیا۔

شیئر: