ریاض۔۔۔۔سعودی دفتر خارجہ نے ہندوستان کے سابق صدر پرنب مکھرجی کے ساتھ نئی دہلی میں ملاقات کے موقع پر لی گئی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تصویر اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی۔ دفتر خارجہ نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تصویر کے کیپشن میں تحریر کیا ہے کہ یہ تصویر 2014کی ہے ۔ اس وقت خادم حرمین شریفین ولیعہد ہوا کرتے تھے۔