Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر فرد کو ایمانداری سے کام کرنا چاہئے ، عدنان صدیقی

سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ معاشرے میںسدھار پیدا کرنے کے لئے ہر فرد کو اپنی جگہ پر ایمانداری سے کام کرنا چاہئے ۔ ترقی یافتہ قوموں میں بنیادی نقطہ صرف یہی ہے کہ وہاں کا ہر شہری اپنی ذمہ داریوں اور حقوق سے بخوبی آگاہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی ادارے کا سربراہ اچھا ہو تو ماتحت غلط کام کرتے ہوئے ڈرتا ہے اور اسی طرح کسی ملک کا لیڈر بھی ایماندار ہو تو وہ قوم کی سوچ کو اپنے رنگ میں ڈھال سکتا ہے ۔ عدنان صدیقی نے کہا کہ ہمارے ہاں ٹیکس کلچر کو زبردستی مسلط کیا جاتا ہے۔ جاگیر داروں اور وڈیروں سے زرعی ٹےکس وصول نہیں کیا جاتا اور غریب لوگوں کے بجلی بلوں میں بھی 5، چھ قسم کے ٹیکس ڈال دیئے جاتے ہیں۔حکومت کوچاہئے کہ وہ اپنے شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرے جو ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔
 
 

شیئر: