چین افریقہ کااسٹراٹیجک پارٹنر بننے کا خواہاں ہے، چینی وزیر خارجہ
بیجنگ۔۔۔چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے افریقہ کے ساتھ مضبوط تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ چین کا دورہ کرنے والے افریقی یونین کمیشن کے چیئرمین موسیٰ فاکی مہامت کے ہمراہ چین افریقی یونین کے ساتویں اسٹراٹیجک مذاکرات کے بعد ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ چین افریقی یونین ساتویں اسٹراٹیجک مذاکرات میں نمایاں کامیابیاں اور متعدد معاملات پراتفاق رائے طے پایا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کو یقین ہے کہ مستقبل میں افریقہ دنیا بھر کے ممالک میں اہم کردار ادا کرنے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے۔