Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہے نے شاپنگ سینٹر میں لوگوں کی چیخیں نکلوادیں

 منیلا ..... منیلا کے ایک شاپنگ سینٹر میں ایک چوہے نے سینٹر آنے والے صارفین میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ یہ ایسکیلیٹر (برقی زینہ)میں بیٹھا تھا کوئی بھی ایسکیلیٹر کا استعمال کرتا وہ اس پر حملہ کردیتا۔ ایک خاتون نے ایسکیلیٹر سے اس وقت چھلانگ لگائی جب وہ اسے استعمال کررہی تھی کہ چوہے نے ان پر حملہ کردیا۔ جب پیچھے آنے والے ایک شخص نے خاتون کو بچانے کی کوشش کی تو چوہے نے اس کے پاﺅں پر چھلانگ لگادی۔ یہ شخص خوفزدہ ہوگیا اور اس نے چھلانگیں مارتے ہوئے برقی زینہ پار کیا۔ لوگوں کی چیخیں بھی اس موقع پر سنی گئیں۔ بعد میں یہ چوہا برقی زینے میں کہیں چھپ گیا۔
 

شیئر: