Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈے کیئر سینٹر میں بچی کی بھنویں اتار دی گئیں

واشنگٹن ....   مقامی ڈے کیئر سینٹر میں  ایک ایسا واقعہ پیش آیا  ہے جس نے والدین کو حیران بھی کیا ہے اور غصہ بھی دلایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  یہاں رہنے والی اریسلا سیلگاڈو نامی خاتون اپنی 2سالہ بچی کو ایک ڈے کیئر سینٹر میں چھوڑ کر گئی تھی تاہم اس وقت وہ بالکل ٹھیک ٹھاک تھی۔ چہرہ بھی درست نظرآرہا تھا اور بھنویں اور پلکیں بھی ٹھیک نظرآرہی تھیں مگر کچھ دیر بعد جب وہ بچی کو لینے سینٹر پہنچی تو بھنویں تقریباًـ غائب ہوچکی تھیں اور ویکسینگ کی وجہ سے ننھی بچی کی نازک جلد سرخ ہوچکی تھی۔ خاتون کا کہناہے کہ اسی ڈے کیئر سینٹر میں اسکے  ایک بیٹے کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوچکا ہے۔ اس قسم کی شکایتیں یہاں رکھے جانے والے دوسرے بچوں کی مائوں نے بھی کی ہے اب پولیس تمام شکایات کی چھان بین کررہی ہے۔ دو مائیں ڈے کیئر سینٹر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے میں پیش پیش ہیں۔2فروری کو پیش آنے والے اس واقعہ کی گونج ا ب بھی بہت نمایاں طور پر سنائی دے رہی ہے اور تقریباً 20ہزار افراد اس حوالے سے تصاویر دیکھ کر اپنے تبصرے بھی جاری کرچکے ہیں۔

شیئر: