Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہی سڑک کی 2 تصویریں جو مختلف نظر آنے لگیں

..... سائنسدانوں اور بصری سائنس کے ماہرین نے ایک بار پھر دماغ کو جھنجھوڑ نے والی  بازیچہ قسم کی چیز دنیا کے سامنے پیش کی ہے اور اسے ذہنی آزمائش کیلئے ایک چیلنج قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  ایک ہی جگہ کی 2تصاویر اتاری گئیں مگر  فوٹو گرافر نے تصاویر اتارنے کیلئے اپنی جگہ کچھ تبدیل کردی  جس کی وجہ سے تصویر میں بھی کچھ تبدیلی نمایاں ہوگئی۔ دونوں تصاویر کو یکجا کرکے نیٹ پر جاری کردیا گیا ہے اور دیکھنے والوں سے پوچھا گیا ہے کہ آپ ذرا سوچ کر بتائیں کہ ان دونوں تصاویر میں  کیا فرق ہے۔ پہلی نظر میں دونوں تصاویر ایک دوسرے سے قدرے مختلف نظرآتی ہیں۔ مگر جب ان دونوں تصاویر کو یکے بعد دیگرے اوپر نیچے رکھ کر سپر امپوز کیا گیا تو فرق واضح ہوگیا کہ کوئی فرق ہی نہیں ہے۔ جاری ہونے والی تصاویر شعبہ بصریات سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور طلباء کیلئے بڑی دلچسپی رکھتی ہیں۔ جاری ہونے والی تصاویر جنگل کی آگ کی طرح انٹرنیٹ پر چھا گئیں اور لوگ طرح طرح کی آراء کا اظہار کرنے لگے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ دونوں تصاویر کو اتارتے وقت فوٹو گرافر نے ایک ہی پکسل کو استعمال کیا مگر دائیں ہاتھ والی تصویر میں جو سڑک نظر آرہی ہے وہ بائیں ہاتھ والی تصویر کے مقابلے میں زیادہ  نمایاں زاویے کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہی وہ فرق ہے  جسکی وجہ سے بہت سے لوگوں نے اسے دیکھ کر اپنا سر کھجانا شروع کردیا ہے کیونکہ  یہ معمہ ان کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا۔ دونوں تصاویر سان فرانسسکو میں قائم آن لائن کمپنی نے جاری کی ہیں جو صرف تصاویر اپنے صارفین کو فراہم کرتی ہے۔ اب تک یہ تصویر 10لاکھ سے زیادہ افراد کو اپنی جانب متوجہ کرچکی ہے۔ سوشل میڈیا والے اسے خوب اچھال رہے ہیں۔ دونوں تصاویر کو سمجھنے کی کوشش کرنے والے ایک شخص جیری ڈسکو کا کہناتھا کہ مجھے دونوں تصاویر میں نمایاں فرق نظرآرہا تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ دونوں سڑکیں مختلف سمتوں میں  جارہی ہوں۔

شیئر: