Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹا گرام پر لڑکی کی تصویر لائک کرنے پرطلاق

 کویت سٹی .... کویت میں ایک شخص نے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک لڑکی کی تصویر کو لائیک کیا جس پر اس کی بیوی نے طلاق لے لی۔ کویتی خاتون نے محض شادی اسلئے ختم کر دی کہ اس کے شوہر نے سوشل میڈیا پر لڑکی کی تصویر کو لائیک کیا۔ بیوی نے شوہر سے علیحدگی کےلئے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے وکیل سے عدالت میں خلع کےلئے باقاعدہ درخواست دائر کرنے کا کہا جس میں خلع کی وجہ سن کر وکیل بھی ہکا بکا رہ گیا۔واضح رہے کہ کویت طلاق کی شرح کے حساب سے دوسرا بڑا عرب ملک ہے۔ یہاں چھوٹی چھوٹی باتوں پر طلاقیں لینے کے واقعات تواتر سے ہو رہے ہیں۔ طلاق کا حالیہ واقعہ شہریوں کے عدم برداشت کا کھلا ثبوت ہے۔

شیئر: