Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ جدہ کا خصوصی اجلاس

مولانا محمد نصیرالدین بانی دارالعلوم محبوبیہ کو ” شمس الحفاظ “ کا خطاب دینے کا فیصلہ 
جدہ ( امین انصاری ) بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ جدہ کا مولانا حافظ محمد نوید افروز نویدبانی وصدر بزم کی زیر صدارت دارالعلم میں اہم مشاروتی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صدر نے تجویز پیش کی کہ دارالعلوم محبوبیہ کا جشنِ سیمیں منعقد ہونے والا ہے اس مناسبت سے بانی دارالعلوم محبوبیہ مولانا محمد نصیر الدین کو بزم کی جانب سے خطاب دیا جانا چاہئے۔ اراکین نے اس تجویز کو پسند کیا ۔ بعد ازاں سرپرست بزم مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے تجویز سے آگہی دی جس پر مولانا نے اجازت مرحمت فرمائی ۔ اجلاس نے بالاتفاق آراءمولانا محمد نصیر الدین کو ” شمس الحفاظ “ کا خطاب دینے کا فیصلہ کیا ۔اجلاس میںمولانا حافظ محمد عبدالسلام عزیز انواری معتمد بزم ‘ مولانا حافظ محمد نظام الدین غوری صوفی معتمد نشرو اشاعت ‘ حافظ محمد سلیم قادری نائب معتمد بزم اور دیگر حضرات موجود تھے ۔ مولانا حافظ محمد عبدالسلام عزیز کی دُعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا ۔

شیئر: