Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این آر آئی طلباءتلنگانہ میں 15فیصد نان ریذیڈنٹ کوٹے سے فائدہ اٹھائیں،انور احمد

 والدین اپنے بچوں کو ڈاکٹر اورانجینیئر کے علاوہ وکالت، آئی اے ایس او رآئی پی ایس سمیت تمام شعبوں کیلئے تیار کریں، ڈائریکٹر ایم ایس 
جدہ (امین انصاری) حیدرآباد دکن کے ایم ایس ایجوکیشنل گروپ کے ڈائریکٹر انور احمد نے کہا ہے کہ ہندوستانی تارکین تعلیم کے سلسلے میں اپنی اولاد کو ہندوستان میں داخلوں کے حوالے سے پریشان نہ ہوں۔ بہت سارے اسکول اور کالج معیاری تعلیم دے رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ”تعلیم اور بچوں کا مستقبل “ کے زیر عنوان مجلس علمیہ کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ این آر آئی طالب علموں کو 15فیصدنان ریذیڈنٹ کوٹے کے تحت تلنگانہ میں داخلہ دیا جاتا ہے۔ یہ داخلہ انٹری ٹیسٹ کے ذریعے ہوتا ہے۔کالج یا اسکول معمول کی فیس لیکر کامیاب طلباءکو داخلہ دینے کے مجاز ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اگر طالب علم گیارہویں کلاس کے امتحان میں کامیاب ہوکرہندوستان جاتا ہے تو اسے بارہویں جماعت میں داخلہ دیدیا جاتا ہے تاہم گیارہویں اور بارہویں کا امتحان ملا کر دینا ہوتا ہے۔ انور احمد نے کہا کہ انکے گروپ نے پورے ملک میں 76اور تلنگانہ میں 42 اسکول کھول رکھے ہیں۔ ملت فاﺅنڈیشن ایسوسی ایشن سماجی علوم، سائنس اور ریاضی جیسے اہم مضامین کے ساتھ اسلامیات پر مشتمل نصاب تیار کئے ہوئے ہے۔ حفاظ، علماءاور یتیم بچوں کیلئے 40سے 60فیصد تک فیس کم کردی جاتی ہے۔ ایم ایس گروپ نئے اسکول کے قیام میں دلچسپی رکھنے والوں کے ساتھ مکمل تعاون بھی کرتا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ بچوں کو ڈاکٹر اور انجینیئر کے علاوہ آئی اے ایس، آئی پی ایس ، وکالت اور دیگر شعبوں میں داخلے لینے کا بھی شوق پیدا کریں۔ مولانا عبدالرحیم بانعیم نے کہا کہ والدین بچوں کے مستقبل کے لئے صحیح جہت میں فیصلے کریں۔ حافظ مسعود اور حافظ امجد نے سیمینار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ حافظ غوث رشیدی کی دعا پر سیمینار اختتام پذیر ہوا۔

شیئر: