Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنیش اور کالرا کی دوستی کے چرچے

ہندوستان کا متنازعہ ترین ٹی وی پروگرام بگ باس سیزن الیون اداکارہ شلپا شندے کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوچکا ہے لیکن پنیش شرما اور بندگی کالرا ی دوستی کے چرچے آج بھی میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ دونوں ہی ممبئی کے ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھے تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ انہیں فلیٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ایک ہندوتانی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پنیش اور بندگی اپنے فلیٹ پر لوٹے تو سیکیورٹی گارڈ نے انہیں روک لیا۔ نشے میں دھت پنیش شرما نے سکیورٹی گارڈ کے ساتھ سخت بدتمیزی کی اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ گارڈ نے اس نے سوسائٹی کے سیکریٹری سے شکایت کردی۔سیکیورٹی گارڈ کی شکایت پر اس جوڑے کو فوری طور پر فلیٹ سے نکال باہر کیا گیا جس کے بعد اب وہ ایک ہوٹل میں مقیم ہیں اور نیا فلیٹ ڈھونڈ رہے ہیں۔دوسری جانب بندگی کالرا نے ایسی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا یہ بات درست ہے کہ وہ دونوں ہی ممبئی میں موجود ہیں لیکن یہ تاثر درست نہیں کہ وہ ایک ہی گھر میں رہتے ہیں بلکہ الگ الگ رہتے ہیں ۔
 

شیئر: