Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ ’منی کارنیکا ،دی کوئن آف جھانسی“میں کوئی رومانوی منظر نہیں، کنگنا

بالی وڈ ”کوئن“ کنگنا رناوت نے اپنی فلم’ ’منی کارنیکا ،دی کوئن آف جھانسی“ کے خلاف تنازع کھڑا کرنے والے برہمن انتہاپسندوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فلم میں کوئی بھی نامناسب منظر نہیں۔ خیال رہے کہ کنگنا رناوت کی آنے والی فلم ’منی کارنیکا: دی کوئن آف جھانسی“ پر3 دن قبل ریاست راجستھان کے برہمن گروپ’ ’سروا برہمن مہاسبھا“ نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ فلم میں ان کی رانی یعنی ”جھانسی کی رانی“ کے نامناسب مناظر موجود ہیں۔برہمن گروپ کے رہنماو¿ں نے دعویٰ کیا کہ انہیں اپنے ذرائع سے خبر ملی ہے کہ حال ہی میں فلم میں ”جھانسی کی رانی“ اور ایسٹ انڈیا کمپنی کے برٹش انگریز عہدیدار کے درمیان رومانوی مناظر پر مبنی گانے کی شوٹنگ کی گئی ہے۔
مزید پڑھئے:ایشوریہ سے شادی ارینجڈ نہیں تھی، ابھیشیک
اداکارہ کنگنا نے برہمن انتہاپسندوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی فلم کے خلاف وہی لوگ تنازع کھڑا کر رہے ہیں جو ایسے واقعات سے صرف شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ کنگنا نے بتایا کہ ان کی فلم میں کوئی بھی نامناسب سین نہیں۔ان کی فلم انگریزوں کے خلاف ہندوستان کی خاتون کی جنگ آزادی پر مبنی ہے۔کنگنا رناوٹ نے واضح کیا کہ فلم میں کوئی بھی رومانوی منظر نہیں اور نہ ہی فلم رومانٹک ہے۔ جودھپور ایئرپورٹ پر نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کنگنا رناوٹ نے کہا کہ برہمن انتہاپسند ایسی خواتین کے خلاف جھوٹے تنازعات پیدا کرنے میں مصروف ہیں جنہوں نے وطن کی آزادی کےلئے انگریزوں سے جنگ لڑی۔خیال رہے کہ ’منی کارنیکا :دی کوئن آف جھانسی‘ ‘فلم کی کہانی جھانسی کی رانی ” لکشمی بائی“ کے گرد گھومتی ہے۔جھانسی کی رانی نے 1857 میں انگریزوں کے خلاف لڑی جانے والی جنگ آزادی میں بہادری سے انگریزوں کا مقابلہ کیاتھا۔
 

شیئر: