نئی دہلی۔۔۔۔سابق مرکزی وزیر اور سینیئر وکیل سلما ن خورشید سمیت مختلف قانون دانوں نے عدالتوں کے اعلیٰ عہدوں کیلئے مختص تقرریوں اور ججوں کے خالی عہدوں کوعدلیہ کے سامنے اہم مسئلہ قراردیا۔خورشید نے بار ایسوسی ایشن آف انڈیا ( بی اے آئی ) کی طرف سے منعقدہ سہ روزہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اپیل عدالتوں میں اعلیٰ عہدوں پر استحکام کی کمی ہے۔ ’’ججوں کی کمی‘‘کے موضوع پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عہدوں پر استحکام ہونا عدلیہ کیلئے ضروری ہے۔ اعلیٰ عدالتوں اور ملک کی چھوٹی عدالتوں میں ججوں کے خالی عہدوں کو بھی نظام ِانصاف کے نقطہ نظر سے مسئلہ قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’سوچھ بھارت ‘‘کی طرح انصاف کے حق کو بھی خصوصی ترجیح دینی چاہئے۔