Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعظم خان اور بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی

رامپور۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور ریاست کے سابق وزیر محمد اعظم خان اور ان کے ممبر اسمبلی بیٹے کو موبائل پر جان سے مارنے کی دھمکی ملنے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وپن تاڑنے بتایا کہ ٹانڈہ اسمبلی سیٹ سے ممبر اسمبلی عبداللہ اعظم نے بتایا کہ گزشتہ روزہ سوا ایک بجے ان کے فون پر مختلف نمبروں سے انٹر نیشنل کال آئی جس پر نامعلوم شخص نے ان کے ساتھ گالم گلوچ کرتے ہوئے ان کو اور ان کے والد اعظم خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ پھردوپہر کو دوبارہ کال آئی۔ اس پر بھی 24گھنٹے کے اندر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ ممبر اسمبلی نے گنج کوتوالی میں تحریر دیکر اپنی اور والد کی جان کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پہلے بھی اسی قسم کی دھمکی دی جاچکی ہے لہذا ہماری سیکیورٹی یقینی بنائی جائے اور دھمکی دینے والوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کی جائے۔

شیئر: