Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی نژاد کینڈین ماہر تعلیم تہران جیل میں 'انتقال' کر گئے

  تہران۔۔۔ایران نژاد کینڈین ماہر تعلیم اور سرگرم ماحولیاتی کارکن تہران کی جیل میں دوران قید انتقال کر گئے۔کاوس سید امامی کے وفات کی خبر ان کے بیٹے نے ٹوئٹر پر دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ کو یہ اطلاع گزشتہ روز دی گئی۔کاوس کو گزشتہ ماہ ایرانی حکام نے تحویل میں لیا تھا ۔انکے بیٹے رائم امامی کے بقول حکام نے بتایا کہ ان کے والدنے خودکشی کی ۔کاوس سید امامی امریکی تعلیم یافتہ تھے اور 'پرشیئن وائلڈ لائف ہیریٹج فاونڈیشن' کے سربراہ کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے۔ یہ فائونڈیشن ایران میں نایاب جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سی آئی اے نے بے وقوف بننے کی خبر کی تردید کردی

شیئر: