Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحمل ختم ہونے کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ،جگن کاظم

 معروف اداکارہ جگن کاظم نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے سے تحمل ختم ہوتا جارہا ہے جس کے انتہائی منفی اثرات سامنے آرہے ہیں۔اسکول کی سطح پر نصاب میں اخلاقی تربیت کے مضامین شامل کئے جانے چاہئیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پہلے کئی خاندان چند مرلے کے ایک ہی گھر میں پیار اور محبت سے رہتے تھے لیکن آج کئی کنال کے گھر میں بھی دو خاندان اکٹھے نہیں رہ سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ اخلاقی تربیت کے لئے اسکول بہترین پلیٹ فارم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگ کھلے دل سے ایک دوسرے کی رائے کا احترام کریں۔صبر و تحمل کو فروغ دے کر ہمارے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں ۔
 

شیئر: