Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوبز سے کنارہ کش نہیں ہوئی ، مدیحہ شاہ

پاکستان کی نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ میں شوبز سے کنارہ کش نہیں ہوئی بلکہ جب بھی معیاری کام ملتا ہے ، میں ضرورکرتی ہوں۔افسوس اس بات پر ہے کہ لالی وڈ انڈسٹری کے حالات پر کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لی گئی ہیں۔ یہ سلسلہ انتہائی نقصان دہ ہے۔ ایک انٹر ویو میں مدیحہ شاہ نے کہا کہ اداکاری میرے خون میں رچی بسی ہے ۔ میں اسے چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔ مجھے جب بھی اچھا کام ملتا ہے چاہے وہ ٹی وی پر ہو، فلم یا کمرشل، میں ضرور کرتی ہوں لیکن معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی۔اداکارہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری لالی وڈ کے حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔
 

شیئر: